(قرآنِ حکیم کی فکری و عملی رہنمائی(آن لائن کورس

Note:
  • Course fee Rs. 500, Outside Pakistan Rs. 1,200
    JazzCash Number 03094036972 Junaid Khan
  • Whatsapp your Name at 0333-4470224 after Registration

By signing up, I agree with the website's Terms and Conditions

قرآنِ حکیم کی فکری و عملی رہنمائی(آن لائن کورس)

یہ کورس بانی تنظیمِ اسلامی محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کے بذاتِ خود مرتب اور بیان کردہ قرآن حکیم کے منتخب نصاب پر مشتمل ہے۔پاکستان یا پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں مقیم طلبا اور طالبات یہ کورس با آسانی کر سکتے ہیں۔اس کورس کا اجراءء1988ء میں ہوا تھا۔اس کورس میں ڈاکٹر اسرا ر احمدؒ کے مرتب کردہ قرآن حکیم کےمنتخب نصاب جو الھدیٰ سیریزکے نام سے44آڈیو دروس /لیکچرز   پر مشتمل ہے۔اس  کورس کی آڈیوز/ لیکچرز  اور سوالنامے  دورانِ کورس ایک ترتیب آپ کی موبا ئیل فون یا کمپیوٹر کی سکرین پر ظاہر ہوتے جائیں گے ۔محترم ڈاکٹراسرار احمدؒ کا لیکچر سننے سے پہلے سوالنامہ غور سے دیکھ لیں۔

کورس کے مقاصد:
☆شرکا کو قرآن حکیم کے مربوط مطالعے کے ذریعے دین کے جامع اور ہمہ گیر تصور سے متعارف کرانا۔
☆شرکا کو قرآن حکیم کی فکری اساس اور بنیادی وعملی ہدایات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں قرآنی علوم سے متعارف کرانا۔
☆شرکا کو اس قابل بنانا کہ نجی مجالس میں اسلام پر ہونے والی تنقید کا مناسب جواب دے سکیں اور سامعین کو ناقد کی باتوں سے متأثر ہونے سے بچا سکیں۔
☆شرکا میں قرآنی علوم کی تحصیل کا جذبہ بیدار کرنا۔
☆قرآن حکیم کے نور ہدایت کواپنی زندگیوں میں لانے کی سعی پر آمادہ کرنا۔

کورس کا نصاب:
کورس کا نصاب ڈاکٹر اسرا ر احمدؒ کے مرتب کردہ قرآن حکیم کےمنتخب نصاب جو الھدیٰ سیریزکے نام سے44آڈیو دروس /لیکچرز ہیں۔مذکورہ لیکچرز مندرجہ ذیل لنک سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

لنک منتخب نصاب الھدیٰ سیریز44آڈیو دروس /لیکچرز

https://www.tanzeem.org/categories/muntakhab-nisab-al-huda-series

تمام 44 آڈیودروس کا تحریر شدہ درج ذیل موبائل فون ایپ میں موجود ہےپیپرز حل کرنے کے لیے اس ایپ سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Android app
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.thinkdone.tanzeem

iPhone app
https://apps.apple.com/pk/app/tanzeem-digital-library/id1533323130

تعلیمی استعداد:
اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے طالب علم میں ایک خاص سطح تک علمی استعداد ہونی چاہیے، جس کے پیش ِ نظر کم از کم انٹر پاس طلبہ و طالبات مطلوبہ استعداد کے حامل ہوں گے۔ لیکن اگر کوئی شخص مطالعہ اور تجربے کی بناء پر انٹر کی سند کے بغیر ہی مطلوبہ علمی استعداد کا حامل ہے اور داخلہ لینا چاہتا ہے تواس کی اس استعداد کی مناسبت سے تعلیمی اہلیت میں رعایت دی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں داخلہ کے لئے عمر کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔

☆  ہر لیکچرکو دو تین دفعہ سن کر اس کے نوٹس موبائیل فون کے “Key Notes ”  پر محفوظ کر لیں۔ ایک پیپر حل کرنے کے بعد دوسرا  ٹسٹ آن لائن کورس کی ویب پورٹل پر خود بخود نمودار ہو جائے گا۔ اسی طرح بقیہ ٹسٹ طلبہ کو حل کرنا ہوں گے۔ا س کورس کے کل44اسباق ہیں ۔جن میں سوالات کی غالب اکثریت معروضی طرز یعنی “خالی جگہوں کا پرُ کرنا”اور دئیے گئے ”غلط/صحیح جملوں کی نشاندہی کرنا “پر مشتمل ہے۔جب کہ تفصیلی سوالات کی تعداد نسبتاً کم ہو گی۔ اس میں بھی ہم چاہیں گے کہ جوابات اس انداز میں دئیے جائیں کہ ایک طرف اہم نکتہ تحریر میں آنے سے رہ نہ جائے اوردوسری طرف جواب بھی طویل نہ ہو جائے۔ طالب علم کو اپنا زیادہ وقت کتب کے مطالعے اور آڈیو لیکچرزکی سماعت پر صرف کرنا مفید ہو گا۔
☆ 55فی صد نمبر حاصل کرنے کے بعد ہی اگلا سوالنامہ از خود دستیاب ہو گا۔

کورس کا دورانیہ:

کورس کا دورانیہ متعین نہیں ہے۔ بعض طلبہ کورس تین  ماہ کی قلیل مدت میں بھی مکمل کرلیتے ہیں اور بعض ایک سال کے اندر۔لٰہذا مدت اور دورانیہ کی قید نہیں ہے۔

نوٹ:
☆ طلبہ کو ایک/دو سطروں اور تفصیلی سوالات کے جوابات اردو میں ٹائپ کرنا ہوں گے۔ البتہ اگر کسی طالب علم کو اردو رسم الخط لکھنے میں شدید دشواری ہو تو اسے اپنے جوابات کو رومن اردو میں لکھنے کی اجازت بھی ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ جملوں کی ساخت ہر صورت میں قابل فہم رہے اور جوابات طویل نہ ہوں۔
☆ دورانِ کورس پیش آنی والی مشکلات کے ازالے کے لئے واٹس ایپ 03214927901
کورس میں داخلے کا طریقہ:
آن لائن کورس میں داخلہ لینے کے لیے  سائن اپ /  رجسٹر کریں

“https://www.quranacademylahore.com/MN”

 کورس کی فیس:

آن لائن کورس کی مکمل فیس پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے مبلغ 520روپے اور بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے مبلغ 1240روپے ہے۔
آپ اپنی مطلوبہ فیس مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعےسے ارسال کر سکتے ہیں۔

1: جاز کیش اکاؤنٹ
فیس بھیجنے کے اس طریقہ کار میں پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات 520 روپے جب کہ بیرون ممالک کے طلبہ و طالبات کو مبلغ1240روپے ارسال کرنا ہوتے ہیں۔
جاز کیش اکاؤنٹ
جنید احمد خان
03094036972
جب بھی آپ اس اکاؤنٹ کے ذریعے فیس ارسال کریں تو آخر میں درج واٹس ایپ کے ذریعےانچارج شعبہ کومطلع ضرورفرمائیں۔اور جنید خان صاحب کوبھی ان کےموبائل نمبر (03094036972) پر ضرور آگا ہ کر دیں۔فیس ٹرانزیکشن سلپ کی پکچر بھی ارسال کریں۔

2:بذریعہ بنک اکاؤنٹ

Account Title: Ashraf Baig
Account No. 0096701010018843
Bank Name: MCB, Model Town, Lahore
Bank Code: 0967
IBAN A/C no.: PK85MUCB0096701010018843

نوٹ: بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات فیس پاکستان میں مقیم اپنے عزیز و اقارب یا دوست کے ذریعے ارسال کر سکتے ہیں۔
فیس ارسال کرنے پر ہمیں بذریعہ  واٹس ایپ  فوراً آگاہ کردیں۔

ویب سائٹ پر سبق کے ساتھ ساتھ سوالنامے کا بغور مطالعہ کریں۔ اورسبق کو اچھے طریقے سے تیار کرکے حل کریں۔ آپ کو اگلا سبق اور سوالنامہ خود بخود جاری ہو جائے گا۔ پہلے سبق کی طرح اس سبق کا بھی اعانتی مواد  سنیں اور پڑھ  کرکے حل کریں…… پھر اس طرح سلسلہ کو آگے بڑھاتے جائیں۔

کورس کی سند:
تمام اسباق میں مجموعی طور پرکم از کم 55فی صد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو کورس کی سند ارسال کی جاتی ہے۔
برائے رابطہ: شعبہ خط و کتابت کورسز
قرآن اکیڈمی
مرکزی انجمن خدام القرآن

36K

Model Town Lahore

Phone: 042-35869501-3

email: distancelearning@tanzeem.org

Whatsapp: 03214927901 and 03334470224