About Us

  1. تعارف شعبہ خط و کتابت و آن لائن کورسز

مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور کا قیام 1972ء میں عمل میں لایا گیا’ جس کے صدر مؤسس جناب ڈاکٹر اسرار احمدؒ صاحب تھے۔ انجمن خدام القرآن ‘ قرآن حکیم کی تعلیمات کو عام کرنے اور اس کا پیغام لوگوں تک پہنچانے میں مصروف ہے۔ آغاز میں ہی اس انجمن کے مقاصد کا تعین کر دیا گیا تھا ‘ جویہ ہیں:

(1 )عربی زبان کی تعلیم و ترویج۔

(2 )قرآن مجید کے مطالعے کی عام ترغیب و تشویق۔

(3 )علومِ قرآنی کی عمومی نشر و اشاعت۔

(4 )ایسے نوجوانوں کی مناسب تعلیم و تربیت جو تعلیم و تعلم قرآن کو مقصد زندگی بنا لیں۔ اور

(5 )ایک ایسی ”قرآن اکیڈمی” کا قیام جو قرآن حکیم کے فلسفہ و حکمت کو وقت کی اعلیٰ ترین سطح پر پیش کر سکے۔

    ان مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی انجمن خدام القرآن اللہ تعالیٰ کے فضل سے جو خدمات سرانجام دے رہی ہے ان میں مندرجہ ذیل تین خط و کتابت کورسز کا اجرابھی اس سلسلہ کے ایک کڑی ہے۔

( 1) قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس (2) عربی گرائمر کورس(حصہ اول ، دوئم ، سوئم) (3) ترجمہ قرآن حکیم کورس

( 1) قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس  ﴿بذریعہ پوسٹ/ واٹس ایپ ﴾

    قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس کا آغاز 1988ء سے ہوا تھا۔آغاز میں یہ کورس صدر موئسس مرکزی انجمن خدام القرآن ڈاکٹر اسرار احمدؒمرحوم ومغفور کا مرتب کردہ قرآن حکیم کے منتخب نصاب کے علاوہ مزید 4اضافی کتابچوں پر مشتمل ہے۔

کورس کے مقاصد

٭ طلبہ و طالبات کو قرآن حکیم کے مربوط مطالعے کے ذریعے دین کے جامع اور ہمہ گیر تصور سے متعارف کرانا۔

٭ شرکاءِ نصاب کو قرآن حکیم کی فکری اساس اور بنیادی عملی ہدایات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں قرآنی علوم سے متعارف کرانا۔

٭ شرکاءِ نصاب کو اس قابل بنانا کہ نجی مجالس میں اسلام پر ہونے والی تنقید کا مناسب جواب دے سکیں اور سامعین کو ناقد کی باتوں سے متأثر ہونے سے بچا سکیں۔

٭ شرکاءِ نصاب میں قرآنی علوم کی تحصیل کا جذبہ بیدار کرنا۔

کورس کا نصاب

٭ نبی اکرمؐ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں

٭ مسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق

٭ مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب (برمشتمل 24کتابچے مع کتاب سورۃ الحدید)

٭ اُسوہ رسولؐ

٭ اسلام کی نشاۃ ثانیہ’ کرنے کا اصل کام

نوٹ: ہر کتابچہ کا ایک ایک سوالنامہ ہے جبکہ سورۃ الحدید کے4سوالنامے ہیں۔ اس طرح کورس ہذا کے کل 32سوالنامے ہیں۔تمام سوالنامے اکھٹے ارسال نہیں کئے جاتے بلکہ ایک ترتیب سے بھیجے جاتے ہیں۔

تعلیمی استعداد

    اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے طالب علم میں ایک خاص سطح تک علمی استعداد کی ضرورت ہے۔ ہمارے اندازے کے مطابق کم از کم انٹرمیڈیٹ پاس طلبہ و طالبات مطلوبہ استعداد کے حامل ہوں گے۔ لیکن اگر کوئی شخص مطالعہ اور تجربے کی بنا پر سند کے بغیر مطلوبہ علمی استعداد کا حامل ہے اور داخلہ لینا چاہتا ہے تو اسے بھی داخلہ دیا جاسکتا ہے۔

کورس کرنے کا طریقہ کار ﴿بذریعہ پوسٹ﴾

آغاز میں مندرجہ بالا نصاب کے ابتدائی دو کتابچے مع سوالناموں ، کورس کی ہدایات اور جوابی لفافہ بذریعہ رجسٹری ارسال کئے جاتے ہیں۔ان دونوں یا ایک کا حل شدہ پرچہ موصول ہونے پر منتخب نصاب کے چھ حصوں میں پہلا حصہ جو چار اسباق پر مشتمل ہے مع سوالناموں کے ارسال کیا جائے گا ،اس طرح علی ھذا لقیاس اور آخر میں دو کتابچے مع سوالناموں کے بھیجیں جائیں گے۔ بہتر یہ ہو گا کہ طالب علم ایک وقت میں کم از کم دوسوالنامے حل کر کے ارسا ل کر ے اور باقی سوالناموں کی تیاری شروع کر دیں ۔

کورس کرنے کا طریقہ کار ﴿بذریعہ واٹس ایپ﴾

آپ اپنی سہولت کے تحت ایک یا جتنے سوالنامےآپ چاہیں حل کرکے  ہمیں بذریعہ واٹس ایپ ارسال کر دیں۔ آپ کا حل شدہ سوالنامہ/سوالنامے موصول ہونے پر اسے چیک کرکے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کر دیا جائے گا ۔حل شدہ سوالنامے درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر ارسال کیے جائیں:

0309-4036972

نوٹ:  حل شدہ پرچے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کرنے کے بارے میں ہدایات آخر پر ملاحظہ فرمائیں۔

کورس کا دورانیہ

    اس کورس کے کل 32 اسباق ہیں۔ ایک طالب علم اگر روزانہ صرف ایک گھنٹہ اس پر صرف کرے تو آسانی سے ایک ہفتے میں دو اسباق اورچار ماہ میں پورا کورس مکمل کر سکتا ہے۔ اس کورس میں سوالات کی غالب اکثریت معروضی یعنی خالی جگہوں کو صحیح الفاظ سے پر کرنا’ غلط/صحیح کا نشان لگانا ہے۔ تفصیلی سوالات کی تعداد نسبتاً کم ہو گی اور اس میں بھی ہم چاہیں گے کہ جواب کو زیادہ طول نہ دیا جائے’ بلکہ مختصر طور پر اس انداز میں جواب تحریر کیا جائے کہ کوئی اہم نکتہ تحریر میں آنے سے رہ نہ جائے۔ کورس کی تکمیل کے لئے وقت کی حد مقرر نہیں ہےبلکہ اس کا انحصار طالب علم کی محنت اور وقت پر ہوتا ہے۔ آپ اپنی آسانی سے جب چاہیں داخلہ لے سکتے ہیں اور اپنی سہولت کے مطابق جب چاہیں مشقیں حل کر کے بھیج سکتے ہیں۔

کورس کی فیس

پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے کورس کی مکمل فیس 500روپے ہر جو یکمشت ادا کی جا تی ہے۔یہ یادرہے  کہ ڈاک خرچ ادارے کے ذمہ ہوتاہے۔ جب کہ واٹس ایپ کے ذریعے کورس کرنے کی فیس 1200روپے ہے۔  فیس ارسال کرنے کے بارے میں طریقہ  آخر پر ملاحظہ فرمائیں۔

(2) قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس  ﴿بذریعہ آن  لائن ﴾

کورس کا نصاب:
کورس کا نصاب ڈاکٹر اسرا ر احمدؒ کے مرتب کردہ قرآن حکیم کےمنتخب نصاب جو الھدیٰ سیریزکے نام سے44آڈیو دروس /لیکچرز ہیں اور درج ذیل چار کتب پر مشتمل ہے۔

لنک منتخب نصاب الھدیٰ سیریز44آڈیو دروس /لیکچرز
https://tanzeem.org/categories/muntakhab-nisab-al-huda-series/

1 نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارے تعلق کی بنیادیں
http://tanzeemdigitallibrary.com/Book/Nabi_s.a.w_Say_Hamaray_Taaluq_Ki_Bunyadain/13/38/150/25566

2 مسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق
http://tanzeemdigitallibrary.com/Book/Musalmano_Per_Quran_e_Majeed_Kay_Huqooq/11/51/168/25575

4 اُسوۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
http://tanzeemdigitallibrary.com/Book/Uswa_e_Rasool_s.a.w/13/55/185/25578

اسلام کی نشاۃِ ثانیہ: کرنے کا اصل کام
http://tanzeemdigitallibrary.com/Book/Islam_Ki_Nashat_e_Sania/18/67/206/25590

کورس کا طریقہ کار: ☆ طلبہ کو ابتدائی دو سوالنامے دو کتب (i)“نبی اکرم سے ہمارے تعلق کی بنیادیں” (ii)“ مسلمانوں پر قرآن مجید کے حقوق”کی مدد سے حل کرنا ہوں گے ۔

☆ کورس کا آغاز کتاب”نبی اکرمﷺ سے ہمارے تعلق کی بنیادیں“ سے ہو گا۔ یہ ٹسٹ پاس کرنے پر اگلا ٹسٹ آن لائن کورس کی ویب پورٹل پر خود بخود نمودار ہو جائے گا۔ اسی طرح بقیہ ٹسٹ طلبہ کو حل کرنا ہوں گے۔

☆ معروضی سوالات کے درست جوابات پر نشان لگانے کے علاوہ آپ کو دو طرح کے مختصر اور تفصیلی سوالات بتائی ہوئی ہدایات کے مطابق اردو میں لکھنا ہوں گے۔اردو ٹائپ کرنے میں دشواری کی صورت میں ٹسٹ کے تفصیلی سوالات کے جوابات رومن اردو میں بھی تحریر کیے جا سکتے ہیں۔

☆ 55فی صد نمبر حاصل کرنے کے بعد ہی اگلا سوالنامہ از خود دستیاب ہو گا۔

☆ ابتدائی دو کتب کے سوالناموں کو حل کرنے کے بعد اگلے 44 سوالنا مے آڈیو دروس /لیکچرز کی مدد سے حل کرنا ہوں گے۔

نوٹ:
☆ طلبہ کو ایک/دو سطروں اور تفصیلی سوالات کے جوابات اردو میں ٹائپ کرنا ہوں گے۔ البتہ اگر کسی طالب علم کو اردو رسم الخط لکھنے میں شدید دشواری ہو تو اسے اپنے جوابات کو رومن اردو میں لکھنے کی اجازت بھی ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ جملوں کی ساخت ہر صورت میں قابل فہم رہے اور جوابات طویل نہ ہوں۔

☆ دورانِ کورس پیش آنی والی مشکلات کے ازالے کے لئے کورس کی ویب سائٹ کے اندر چیٹ سیکشن ( Chat Section ) میں سوالات لکھ کر جوابات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ یہ واضح رہے کہ سوالات بامقصد اور کورس کے نصاب سے متعلق ہونے چاہیں۔ کورس کے علاوہ کسی قسم کے سوالات کے جوابات کے لئے ہمارے شعبہ تحقیق اسلامی (irts@tanzeem.org) سے براہِ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کورس میں داخلے کا طریقہ:
آن لائن کورس میں داخلہ لینے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر جا کر رجسٹر کریں:
https://tanzeem.org/education/distance-learning/
کورس کی فیس:
آن لائن کورس کی مکمل فیس پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے مبلغ 500روپے اور بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے مبلغ 1200روپے ہے۔

فیس ارسال کرنے کا طریقہ آخر پر ملاحظہ فرمائیں۔

……………………………………………………..

(3) عربی گرائمر کورس (حصہ اول ، دوئم ، سوئم)

تعارف:کسی زبان کو اس کی گرائمر کی مدد سے سیکھنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ طلبہ اس زبان میں استعمال ہونے والے ’’اسم‘‘ (Noun) اور ’’فعل‘‘ ( Verb)کے صحیح استعمال کے قواعد کو سمجھ کر اس کی مشق کر لیں۔ عربی گرائمر کے اس کورس کے حصہ اوّل میں عربی میں استعمال ہونے والے اسمائ(Noun)کے صحیح استعمال کے بنیادی اور ابتدائی قواعد ‘اور حصہ دوم میں افعال کے صحیح استعمال کے بنیادی اور ابتدائی قواعد سمجھا کر ان کی مشق کرائی جاتی ہے‘ جبکہ حصہ سوم اسماء و افعال کے چند ایسے قواعد پر مشتمل ہے جو ابتدائی مرحلہ میں چھوڑ دیے گئے تھے۔

مقصد: طلبہ کو عربی گرائمر کے بنیادی اصولوں سے اس حد تک متعارف کرا دیا جائے کہ قرآن و حدیث سے براہِ راست استفادے کے لیے انہیں ایک بنیاد حاصل ہو جائے ۔ اس کورس کی تکمیل کے بعد طلبہ نہ صرف عربی گرائمر کی اصطلاحات اور بنیادی قواعد سے واقف ہو جائیں گے بلکہ گرائمر سے متعلق بحثوں کو سمجھنے اور ان کے ذریعے اپنی استعداد کو مزید بہتر بنانے کی صلاحیت بھی انہیں حاصل ہو جائے گی۔ چنانچہ تھوڑی سی کوشش کے بعد ان کے لیے ممکن ہو گا کہ وہ قرآن و حدیث کے متن کو براہِ راست سمجھ سکیں۔

کورس کا طریقہ کار: عربی گرائمر کورس تین حصوں پر مشتمل ہے۔ ہرحصہ میں ایک کتاب“ آسان عربی گرائمر” ہوتی ہے، جس میں سے مثالوں کی مدد سے طالب علم کو مشقیں حل کرنا ہوتی ہیں۔  اس کورس کی مدت معین نہیں ہے۔حصہ اوّل کی نصابی کتاب”آسان عربی گرائمر حصہ اول“ میں 26 مشقیں ہیں۔طلبہ کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ ہر مشق کو کتاب میں دی گئی مثالوں کی مدد سے سمجھ کرتسلی بخش طور پر حل کر کے ہمیں واپس بھیجیں۔ سہولت کے لیے مشقوں کو حل کرنے کے حوالے سے تینوں کتب کے وڈیو لیکچرز سے مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے مد د لی جاسکتی ہے۔

https://www.youtube.com/user/03219479584/videos

کورس کی فیس : ، پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے  بذریعہ پوسٹ کرنےکی  ہر حصہ کی کل فیس مبلغ 250روپے ہے جبکہ تینوں حصوں کی مکمل فیس 750روپے ہے.اس فیس میں ڈاک خرچ بھی شامل ہوتا ہے۔ اندرون و بیرون ممالک  کے لیے بذریعہ واٹس ایپ پہلے حصے کی فیس 1200روپے ہے۔جبکہ تینوں حصوں کی مکمل فیس 3600روپے ہے۔

طلبہ کو تجویز دی جاتی ہے کہ عربی گرائمر کورس کے پہلے  حصے کی تکمیل کرنے پردوسرے حصے اورپھر دوسرے حصے کی تکمیل پر تیسرے حصے کی فیس ارسال کریں البتہ تینوں حصوں میں بیک وقت بھی داخلہ بھی لیا جا سکتا ہے۔  فیس ارسال کرنے کا طریقہ آخر پر ملاحظہ فرمائیں۔

بذریعہ پوسٹ کرنے کا طریقہ:

 یہ طریقہ پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے ہے۔آغاز میں طلبہ کو  کسی بھی زبان کو سیکھنے کا طریقہ کار اور عربی زبان کی خصوصیت  عربی گرائمر حصہ اول کتاب کے صفحہ 11 تا 16 تک تمہید پر مشتمل ایک سوالنامہ ” تمہید“ جو 10 معروضی اور 3تفصیلی سوالات پر مشتمل  ہے  حل کرنا ہوتا ہے۔ اس کے بعد طلبہ کوایک وقت میں   زیادہ سے زیادہ 2 مشقیں کتاب میں دی گئی  مثالوں کی مدد سے حل کرنا ہوں گی۔حل شدہ مشقیں ادارے کی طرف سے بھیجے گئے جوابی لفافے میں ڈال کر بغیر ٹکٹ لگائے ارسال کردیں۔ موصول ہونے پر اسے چیک کر حل شدہ پرچہ واپس طلبہ کو مع جوابی لفافہ اگلی دو مشقیں حل کرنے کے لیے  ارسال کر دیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ سلسلہ عربی گرائمر حصہ کی تکمیل تک چلتا رہتاہے۔اس کے بعد دوسرے حصے کی فیس ارسال کرنے پر دوسرا ، اور  پھردوسرے حصہ کی تکمیل پر تیسرے حصے کی فیس ملنے پر تیسرا حصہ ارسا ل کر دیا جاتا ہے۔

بذریعہ واٹس ایپ کرنے کا طریقہ:

یہ طریقہ  بیرون ممالک  اور پاکستان میں مقیم ایسے طلبہ و طالبات  کے لیے ہےجو  بذریعہ واٹس ایپ کورس کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں مقیم طلبہ  و طالبات کو کورس کا   اعانتی مواد بذریعہ پوسٹ ارسال کیا جاتا ہے جبکہ بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات   کواعانتی مواد دیے گئے درج ذیل لنکس کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر نا ہو گا۔

آسان عربی گرائمر حصہ اول

https://tanzeem.org/books/bo-07-08-09-arabic-grammar-lutf-ur-rehman-khan/

آسان عربی گرائمر حصہ دوم

https://tanzeem.org/books/bo-08-arabic-grammar-lutf-ur-rehman-khan-part-02-of-03/

آسان عربی گرائمر حصہ سوم

 https://tanzeem.org/books/bo-09-arabic-grammar-lutf-ur-rehman-khan-part-03-of-03/

آپ اپنی سہولت کے تحت ایک یا جتنی مشقیں آپ حل کرنا چاہیں وہ حل کرکے  ہمیں بذریعہ واٹس ایپ ارسال کر دیں۔ حل شدہ مشقیں موصول ہونے پر اسے چیک کرکے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کر دیا جائے گا ۔حل شدہ مشقیں درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر ارسال کرنا ہوتی ہیں:

0309-4036972

داخلہ کی اہلیت : اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے ایف اے کی سطح کی تعلیمی استعداد ضروری ہے۔میٹرک پاس طلبہ و طالبات بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔

کورس کی سند :عربی گرائمر کورس تین حصوں پر مشتمل ہے۔ ہر حصے کی تکمیل پر مجموعی طور پر ۵۰ فیصد نمبر لینے پر طلبہ/طالبات کو سند جاری کی جاتی ہے۔جبکہ تینوں حصوں کی تکمیل پر ایک علیحدہ سند جاری کی جاتی ہے۔

…………………………………………………..

(4) ترجمہ قرآن کریم کورس

مقصد:قرآن مجید کے مطالعے کی عام ترغیب وتشویق کے لیے ”ترجمہ قرآن کریم کورس” کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس کورس میں قواعد گرامر کے بغیر براہِ راست قرآن کے الفاظ کا مفہوم طلبہ کو ذہن نشین کرایا جاتاہے۔

کورس کا نصاب: نصاب ویسے تو 30پاروں اور ایک ترجمہ قرآن کریم کے کتابچے پر مشتمل ہے۔

سہولت کے لیے حافظ نذر احمد صاحب کے لفظی ترجمے والا قرآن مجید درج ذیل لنک کے ذریعے ایک ایک پارہ باآسانی لوڈ  کیا جا سکتا ہے۔

https://faakhirislamic.wordpress.com/2013/01/18/quran-lafzi-tarjuma-by-hafiz-nazar-ahmad-30-paras/

کورس کا طریقہ کار: اس کورس میں 36سوال نامے شامل ہیں۔ جو ایک ترتیب کے ساتھ طالب علم کو ارسال کئے جاتے ہیں۔ایک وقت میں عام طور پر ایک سوال نامہ بھیجا جاتا ہے البتہ مطالبہ کرنے پر ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ چار سوالنامے بھی ارسال کئے جا سکتے ہیں۔

کورس کی فیس :  پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے فی طالب علم کل فیس مبلغ 250روپے ہے جس میں ڈاک خرچ بھی شامل ہوتا ہے جبکہ بذریعہ واٹس ایپ فی طالب علم فیس مبلغ 1200روپے ہے ۔بیرون ممالک طلبہ و طالبات کے لیے  فی طالب علم مکمل فیس مبلغ 1200روپے ہے ۔فیس ارسال کرنے کا طریقہ آخر پر ملاحظہ فرمائیں۔

پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے حل شدہ سوالنامے ارسال کرنے کا طریقہ:

ترجمہ قرآن کورس 36سوالناموں پر مشتمل ہے۔ پہلے پارے کے 4﴿ربع، نصف، ثلث،چوتھائی﴾،دوسرے اور تیسرے پارے کے دو دو سوالنامے ﴿نصف اول اور نصف دوم﴾ تیا ر کیے گئے ہیں۔اس کے بعد یعنی چوتھے پارے سے آخری پارے تک ہر پارے کا ایک ایک سوالنامہ تیار کیا گیاہے اور پھر آخر میں پورے قرآن مجید کا ایک سوالنامہ تیار کیا گیاہے۔طلبہ کو آغاز میں پہلا پارہ اور ایک کتابچہ  اور چار سوالنامے کی ادارے کی جانب سے ارسال کیے جاتے ہیں  طلبا و طالبات سوالنامہ حل  کرنے کے بعد اپنے موبائل فون سے سکین کرکے واٹس ایپ کرتے ہیں جسے چیک  کرنے کے بعد سکین کرکے طلباو طالبات کو واٹس ایپ کر دیا جاتا ہے۔

بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے حل شدہ سوالنامےارسال کرنے کا طریقہ:

بیرون ممالک کے طلبہ و طالبات اپنے حل شدہ پرچے/سوالنامےسکین کرکے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کرنا ہوتے ہیں ۔ چیک کرنے کے بعد سکین کر کے بذریعہ واٹس ایپ ارسال کیا جاتا ہے ۔ بیرون ممالک کے طلبہ درج بالا  لنکس کے ذریعےحافظ نذر احمد صاحب کے لفظی ترجمے واے قرآن کوایک ایک پارے کی شکل میں یا مکمل بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:جبکہ انہیں کتاچہ ترجمہ بذریعہ واٹس ایپ ارسال کیا جاتاہے۔

نوٹ: پاکستان میں مقیم طلبا و  طالبات بذریعہ واٹس ایپ  بھی ترجمہ قرآن کورس کر سکتے ہیں ۔ اس ذریعہ سے انہیں فیس 1200روپے ارسال کرنا ہو گی۔ اگر بذریعہ جاز کیش فیس ارسال کریں تو مبلغ 1240روپے اور بذریعہ بنک اکاؤنٹ فیس ارسال کریں تو مبلغ 1200روپے  ارسال کرنا ہوں گے۔

داخلہ کی اہلیت : اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے ایف اے کی سطح کی تعلیمی استعداد ضروری ہے۔میٹرک پاس طلبہ و طالبات بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔

کورس کا دورانیہ: دورانیہ کی مدت طلبہ و طالبات کی آسانی اور محنت پر منحصر ہے۔ اگر ایک طالب علم ہر ہفتے میں ایک سوالنامہ حل کرکے ارسال کرے تو 9 ماہ میں کورس کی تکمیل ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی طالب علم ہفتے میں 4 سوالنامے حل کر کے ارسال کرے تو ڈھائی ماہ میں کورس کی تکمیل ہو جاتی ہے۔

کورس کی سند : کورس کی تکمیل پر 50فی صد سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو کورس کی سند ارسال کی جاتی ہے۔

تمام کورسزکے بارے میں عمومی ہدایات

٭تینوں کورسز میں بیک وقت بھی داخلہ لیا جاسکتا ہے اور ایک ایک کر کے بھی،نیز ہر کورس کی تکمیل پر سند ارسال کی جاتی ہے۔ ان کورسز کی تکمیل کے لئے وقت کی حد مقرر نہیں ہےبلکہ اس کا انحصار طالب علم کی محنت اور وقت پر ہوتا ہے۔

٭آپ اپنی آسانی سے جب چاہیں داخلہ لے سکتے ہیں اور اپنی سہولت کے مطابق جب چاہیں سوالنامہ /سوالنامے حل کر کے بھیج سکتے ہیں۔

٭ طلبا/طالبات کو پراسپکٹس طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ،وہ مندرجہ ذیل کوائف بذریعہ ای میل یاواٹس ایپ یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ارسال کرسکتے ہیں۔جس کورس میں داخلہ لینا چاہتے ہیں اسی کے مطابق فیس ارسال کر دیں۔

کوائف: (1) نام…(2) والد/بنت/زوجہ/ کا نام….(3) تاریخ پیدائش:…(4) تعلیم:…..(5) پوسٹل ایڈریس:…(6)موبائل/فون نمبر:…(7) پیشہ:…..

فیس ارسال کرنے کے طریقے:

جس کورس میں داخلہ لینا ہو اس کورس کے ضمن میں  بتائی گئی  فیس درج ذیل دو طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعے ارسال کی جا سکتی ہے۔

 1: جاز کیش اکاؤنٹ

جنید احمد خان

:جاز کیش اکاؤنٹ نمبر: 

03094036972

نوٹ : جاز کیش کے ذریعے پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات ترجمہ قرآن اور عربی گرائمر کورس بذریعہ پوسٹ کرنے کے لیے 270روپے اور بیرون ممالک اور بذریعہ واٹس ایپ کورس کرنے والے پاکستانی طلبہ کو 1240روپے ارسال کرنا ہوں گے۔ قرآن حکیم کی فکری و عملی راہنمائی کورس بذریعہ پوسٹ اور بذریعہ آن لائن کی فیس 540روپے  جبکہ بیرون ممالک طلبہ آن لائن کورس کی فیس مبلغ 1240روپے ارسال کریں گے۔ زائد رقم کٹوتی کی وجہ سے ہے۔پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات  کو فکری و عملی راہنمائی کورس بذریعہ پوسٹ اور بیرون ممالک طلبہ و طالبات کو فکری و عملی راہنمائی کورس بذریعہ آن لائن کرنے کی تجویز دی جاتی ہے۔ بذریعہ آن لائن اکاؤنٹ میں زائد رقم نہیں لی جاتی ہے۔

2: آن لائن اکاؤنٹ:

Account Title: Ashraf Baig

Account No. 0096701010018843

Bank Name: MCB, Model Town, Lahore

Bank Code: 0967

IBAN A/C no.: PK85MUCB0096701010018843

0309-4036972نوٹ: جب بھی فیس ارسال کریں تو آخر میں درج ای میل یا واٹس ایپ نمبر کے ذریعےانچارج شعبہ کومطلع  ضرورفرمائیں۔اورجنید احمد خان صاحب کوبھی ان کےموبائل  نمبر

پر آگا ہ کر د یں اور فیس ٹرانزیکشن کی سلپ بھی ضرور ارسال کر یں۔

بذریعہ واٹس حل شدہ مشقیں/سوالنامے وغیرہ ارسال کرنے کے بارے میں ہدایات

حل  شدہ مشق/ مشقیں موبائل میں موجود سکینر سے پکچر لے کر ارسال کیا جائیں،تاکہ پرنٹ لینے میں آسانی ہو اور آپ کو بھی واضح اور صاف چیک شدہ مشقیں ارسال کی جا سکیں۔حل شدہ مشقوں کی پکچر لینے کے ضمن میں چند باتیں نوٹ کرلیں:

1:  فائل یا ڈائری کے صفحات کی بجائے پلین پیپر پر معروضی سوالات کے جوابات تحریر کریں۔

2: پکچر صاف لیں۔ پیکچر لیتے وقت صرف متعلقہ مشق کے مواد ہی کی پکچر لی جائے غیر ضروری چیزیں پکچر میں نہ آئیں۔

3: صفحات کی تعداد کم سے کم کی جائے۔ اس کے لیے کھلا کھلانہ لکھیں بلکہ اپنے رائٹنگ سٹائل (Writing Style)کو سکویز (Squeeze)کر لیا جائے۔

4: سوالنامہ /مشق پر اپنا پر رول نمبر ضرور لکھیں۔

برائے رابطہ: شعبہ خط و کتابت کورسز

قرآن اکیڈمی ،36-K،ماڈل ٹاؤن ،لاہور۔ فون:+92-42-35869501-3

واٹس ایپ نمبر:0321-4927901- ای میل: distancelearning@tanzeem.org