قرآن حکیم کی فکری و عملی رہنمائی آن لائن کورس

Categories: Online
Wishlist Share
Share Course
Page Link
Share On Social Media

About Course

قرآنِ حکیم کی فکری و عملی رہنمائی(آن لائن کورس)

یہ کورس بانی تنظیمِ اسلامی محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒکے بذاتِ خود مرتب اور بیان کردہ قرآن حکیم کے منتخب نصاب پر مشتمل ہے۔پاکستان یا پاکستان سے باہر کسی بھی ملک میں مقیم طلبا اور طالبات یہ کورس با آسانی کر سکتے ہیں۔اس  کورس  کا اجراءبذریعہ خط و کتابت کا اجراء1988ء میں  ہو ا تھا۔اس کورس میں ڈاکٹر اسرا ر احمدؒ کے مرتب کردہ قرآن حکیم کےمنتخب نصاب جو الھدیٰ سیریزکے نام سے44آڈیو دروس /لیکچرز شامل  ہیں۔مذکورہ کورس کا مواد ایک ترتیب کے ساتھ بذریعہ لنک فراہم کیا جاتاہے جسے باآسانی ڈاوٴن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

کورس کے مقاصد:
☆شرکا کو قرآن حکیم کے مربوط مطالعے کے ذریعے دین کے جامع اور ہمہ گیر تصور سے متعارف کرانا۔

☆شرکا کو قرآن حکیم کی فکری اساس اور بنیادی وعملی ہدایات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں قرآنی علوم سے متعارف کرانا۔

☆شرکا کو اس قابل بنانا کہ نجی مجالس میں اسلام پر ہونے والی تنقید کا مناسب جواب دے سکیں اور سامعین کو ناقد کی باتوں سے متأثر ہونے سے بچا سکیں۔

☆شرکا میں قرآنی علوم کی تحصیل کا جذبہ بیدار کرنا۔

☆قرآن حکیم کے نور ہدایت کواپنی زندگیوں میں لانے کی سعی پر آمادہ کرنا۔

کورس کا نصاب:
کورس کا نصاب ڈاکٹر اسرا ر احمدؒ کے مرتب کردہ قرآن حکیم کےمنتخب نصاب جو الھدیٰ سیریزکے نام سے44آڈیو دروس /لیکچرز ہیں اور درج ذیل چار کتب پر مشتمل ہے۔

لنک منتخب نصاب الھدیٰ سیریز44آڈیو دروس /لیکچرز
https://www.tanzeem.org/categories/muntakhab-nisab-al-huda-series/

تعلیمی استعداد:

اس کورس سے مستفید ہونے کے لیے طالب علم میں ایک خاص سطح تک علمی استعداد ہونی چاہیے، جس کے پیش ِ نظر کم از کم انٹر پاس طلبہ و طالبات مطلوبہ استعداد کے حامل ہوں گے۔ لیکن اگر کوئی شخص مطالعہ اور تجربے کی بناء پر انٹر کی سند کے بغیر ہی مطلوبہ علمی استعداد کا حامل ہے اور داخلہ لینا چاہتا ہے تواس کی اس استعداد کی مناسبت سے تعلیمی اہلیت میں رعایت دی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں داخلہ کے لئے عمر کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔

کورس کا طریقہ کار: ☆ (i)

ہر لیکچر کے ساتھ سوالنامہ بھی دیا گیا ہے۔ لیکچر سننے سے پہلے سوالنامہ کو اچھی طرح دیکھ لیں۔   لیکچرکو دو تین دفعہ سن کر اس کے نوٹس موبائیل فون کے پر محفوظ کر لیں۔ ایک پیپر حل کرنے کے بعد دوسرا  لیکچر سوالنامے کے ساتھ  آن لائن کورس کی ویب پورٹل پر خود بخود نمودار ہو جائے گا۔ اسی طرح دوسرا لیکچر سننے سے پہلے سوالنامہ اچھی طرح دیکھ لیں یہ ٹسٹ پاس کرنے پر اگلا ٹسٹ آن لائن کورس کی ویب پورٹل پر خود بخود نمودار ہو جائے گا۔ اسی طرح بقیہ ٹسٹ طلبہ کو حل کرنا ہوں گے۔

 ان لیکچرز سے متعلقہ کتابچے ٹیکسٹ شکل میں  درج ذیل موبائیل ایپ میں موجود ہیں دورانِ کورس اس ایپ میں موجود منتخب نصاب سیکشن میں دی گئی کتب سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Android app
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.thinkdone.tanzeem

iPhone app
https://apps.apple.com/pk/app/tanzeem-digital-library/id1533323130

☆ معروضی سوالات کے درست جوابات پر نشان لگانے کے علاوہ آپ کو دو طرح کے مختصر اور تفصیلی سوالات بتائی ہوئی ہدایات کے مطابق اردو میں لکھنا ہوں گے۔اردو ٹائپ کرنے میں دشواری کی صورت میں ٹسٹ کے تفصیلی سوالات کے جوابات رومن اردو میں بھی تحریر کیے جا سکتے ہیں۔

☆ 55فی صد نمبر حاصل کرنے کے بعد ہی اگلا سوالنامہ از خود دستیاب ہو گا۔

کورس کا دورانیہ:
کورس کا دورانیہ متعین نہیں ہے۔ بعض طلبہ کورس دو ماہ کی قلیل مدت میں بھی مکمل کرلیتے ہیں اور بعض ایک سال کے اندر۔ا س کورس کے کل48 اسباق ہیں ۔جن میں سوالات کی غالب اکثریت معروضی طرز یعنی “خالی جگہوں کا پرُ کرنا”اور دئیے گئے ”غلط/صحیح جملوں کی نشاندہی کرنا “پر مشتمل ہے۔جب کہ تفصیلی سوالات کی تعداد نسبتاً کم ہو گی۔ اس میں بھی ہم چاہیں گے کہ جوابات اس انداز میں دئیے جائیں کہ ایک طرف اہم نکتہ تحریر میں آنے سے رہ نہ جائے اوردوسری طرف جواب بھی طویل نہ ہو جائے۔ طالب علم کو اپنا زیادہ وقت کتب کے مطالعے اور آڈیو لیکچرزکی سماعت پر صرف کرنا مفید ہو گا۔

نوٹ:
☆ طلبہ کو ایک/دو سطروں اور تفصیلی سوالات کے جوابات اردو میں ٹائپ کرنا ہوں گے۔ البتہ اگر کسی طالب علم کو اردو رسم الخط لکھنے میں شدید دشواری ہو تو اسے اپنے جوابات کو رومن اردو میں لکھنے کی اجازت بھی ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ جملوں کی ساخت ہر صورت میں قابل فہم رہے اور جوابات طویل نہ ہوں۔

☆ دورانِ کورس پیش آنی والی مشکلات کے ازالے کے لئے کورس کی ویب سائٹ  میں دیے گئے واٹس ایپ نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔  یہ واضح رہے کہ سوالات بامقصد اور کورس کے نصاب سے متعلق ہونے چاہیں۔

کورس کے علاوہ کسی قسم کے سوالات کے جوابات کے لئے ہمارے شعبہ تحقیق اسلامی درج ذیل ای میل سے براہِ راست رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

(irts@tanzeem.org)

کورس کی فیس:
آن لائن کورس کی مکمل فیس پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے مبلغ 500روپے اور بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات کے لیے مبلغ 1200روپے ہے۔

آپ اپنی مطلوبہ فیس مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کسی ایک کے ذریعےسے ارسال کر سکتے ہیں۔

1: جاز کیش اکاؤنٹ
فیس بھیجنے کے اس طریقہ کار میں پاکستان میں مقیم طلبہ و طالبات 520 روپے جب کہ بیرون ممالک کے طلبہ و طالبات کو مبلغ1240روپے ارسال کرنا ہوتے ہیں۔

جاز کیش اکاؤنٹ

جنید احمد خان

4036972-0309

جب بھی آپ اس اکاؤنٹ کے ذریعے فیس ارسال کریں تو آخر میں درج واٹس ایپ کے ذریعےانچارج شعبہ کومطلع ضرورفرمائیں۔اور جنید خان صاحب کوبھی ان کےموبائل نمبر (4036972-0309) پر ضرور آگا ہ کر دیں۔فیس ٹرانزیکشن سلپ کی پکچر بھی ارسال کریں۔

2:بذریعہ بنک  اکاؤنٹ

Account Title: Ashraf Baig
Account No. 0096701010018843
Bank Name: MCB, Model Town, Lahore
Bank Code: 0967
IBAN A/C no.: PK85MUCB0096701010018843

نوٹ: بیرون ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات فیس پاکستان میں مقیم اپنے عزیز و اقارب یا دوست کے ذریعے ارسال کر سکتے ہیں۔

فیس ارسال کرنے پر ہمیں بذریعہ ای میل فوراً آگاہ کردیں۔ ویب سائٹ پر کورس کے ضمن میں دی گئی ہدایات کا بغور مطالعہ کریں کورس کی سند:
تمام اسباق میں مجموعی طور پرکم از کم 55فی صد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو کورس کی سند ارسال کی جاتی ہے۔

برائے رابطہ: شعبہ خط و کتابت کورسزقرآن اکیڈمی
36 کے، ماڈل ٹاؤن، لاہور۔فون نمبر: 3-35869501– 042ای میل: distancelearning@tanzeem.orgواٹس ایپ نمبر:-0321-4927901

Show More

Course Content

سبق نمبر 1: لوازم نجات: درس سورة العصر

  • لوازم ِ نجات سبق نمبر 1: درس سورة العصر
    00:00
  • سبق نمبر 1:لوازم ِ نجات: درس سورة العصر

سبق نمبر 2: حقیقت بر و تقوٰی: سورة البقرہ آیت نمبر ۔ 177۔

سبق نمبر3: مقام عزیمت: سورۃ لقمان ، رکوع 2

سبق نمبر 4:حقیقت و اقسامِ شرک حصہ اول

سبق نمبر5 :حقیقت و اقسامِ شرک حصہ دوئم

سبق نمبر 6:حظِ عظیم: سورۃحٰم السجدہ آیات 30تا36

سبق نمبر 7: حقیقت و ماہیتِ ایمان

سبق نمبر 8: قرآن کے فلسفہ و حکمت کی اساسِ کامل: درس سورة الفاتحہ

سبق نمبر 9: اولوالالباب کے ایمان کی کفیت:سورة آل عمران آیات190تا195

سبق نمبر 10: نور ِ ایمانی کے اجزائے ترکیبی: سورة النور رکوع نمبر5

سبق نمبر 11: ایمان اور اس کے ثمرات: سورة التغابن حصہ اوّل

سبق نمبر 12: ایمان اور اس کے ثمرات: سورة التغابن حصہ دوم

سبق نمبر 13: اثبات آخرت کے لئے قرآن کااستدلال: سورة القیامہ

سبق نمبر 14: تعمیرِ سیرت کی اساسات: سورة المومنون 1آیات تا11+سورة المعارج 19 تا 35

سبق نمبر 15: بندہ مومن کی شخصیت کے خدو خال:سورة الفرقان کا آخری رکوع

سبق نمبر 16: عائلی زندگی کے بنیادی اصول: سورة التحریم

سبق نمبر 17: سماجی اور معاشرتی اقدار: سورة بنی اسرائیل رکوع 4،3 حصہ اوّل

سبق نمبر 18: سماجی اور معاشرتی اقدار: سورة بنی اسرائیل رکوع 4،3 حصہ دوم

سبق نمبر 19: مسلمانوں کی سیاسی و ملی زندگی کے راہنما اصول: سورة الحجرات حصہ اوّل

سبق نمبر 20: مسلمانوں کی سیاسی و ملی زندگی کے راہنما اصول: سورة الحجرات حصہ دوم

سبق نمبر 21: مسلمانوں کی سیاسی و ملی زندگی کے راہنما اصول: سورة الحجرات حصہ سوم

سبق نمبر 22: جہاد فی سبیل اللہ

سبق نمبر 23: شہادت علی الناس:سورة الحج آخری رکوع حصہ اوّل

سبق نمبر 24: شہادت علی الناس:سورة الحج آخری رکوع حصہ دوم

سبق نمبر 25: قرآن حکیم کی سورتوں کی تقسیم اور تمہید سورة الصف و سورة الجمعہ

سبق نمبر 26: جہاد کی عظمت و اہمیت : سورة الصف.. حصہ اوّل

سبق نمبر 27: جہاد کی عظمت و اہمیت : سورة الصف.. حصہ دوم

سبق نمبر: 28 انقلاب نبوی ؐ کااساسی منہاج: سورة الجمعہ حصہ اوّل

سبق نمبر 29: انقلاب نبوی ؐ کا اساسی منہاج: سورة الجمعہ حصہ دوم

سبق نمبر 30: اعراض عن الجہاد کی پاداش: نفاق سورة المنافقون حصہ اوّل

سبق نمبر31: اعراض عن الجہاد کی پاداش: نفاق سورة المنافقون حصہ دوم

سبق نمبر 32: اہل ایمان کے لئے ابتلاء و آزمائش: سورة العنکبوت حصہ اوّل

سبق نمبر 33: اہل ایمان کے لئے ابتلاء و آزمائش: سورة العنکبوت حصہ دوم

سبق نمبر 34: ابتلاء و آزمائش میں ہدایت:سورة الکھف آیات 29،28

سبق نمبر 35: شھادت کا مفہوم : سورة البقرة آیات 153تا157

سبق نمبر 36: قتال فی سبیل اللہ: سورة الانفال،سورة التوبہ

سبق نمبر37: نصرت و فتح کا آغاز: صلح حدیبہ سورة الفتح-آخری رکوع

سبق نمبر 38: امت مسلمہ سے قرآن مجید کا جامع ترین خطاب: سورة الحدید حصہ اوّل

سبق نمبر39: امت مسلمہ سے قرآن مجید کا جامع ترین خطاب: سورة الحدید حصہ دوم

سبق نمبر40: امت مسلمہ سے قرآن مجید کا جامع ترین خطاب: سورة الحدید حصہ سوم

سبق نمبر41: امت مسلمہ سے قرآن مجید کا جامع ترین خطاب: سورة الحدید حصہ چہارم

سبق نمبر 42: امت مسلمہ سے قرآن مجید کا جامع ترین خطاب: سورة الحدید حصہ پنجم

سبق نمبر43: امت مسلمہ سے قرآن مجید کا جامع ترین خطاب: سورة الحدید حصہ ششم

سبق نمبر 44: امت مسلمہ سے قرآن مجید کا جامع ترین خطاب: سورة الحدید حصہ ہفتم

Student Ratings & Reviews

No Review Yet
No Review Yet

Want to receive push notifications for all major on-site activities?